آیت 107{ وَفَدَیْنٰـہُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ } ”اور ہم نے ایک ذبح عظیم اس کا فدیہ دیا۔“ اللہ کے حکم سے جنت سے ایک مینڈھا لایا گیا جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ ذبح ہوا۔ مسلمانوں کے ہاں عید الاضحی کے موقع پر ہر سال جانوروں کی قربانی پیش کر کے اسی قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔