آیت 44{ اِلٰی رَبِّکَ مُنْتَہٰٹہَا۔ } ”اس کا انجام تو آپ کے رب ہی کی طرف ہے۔“ یہ معاملہ تو آپ ﷺ کے رب ہی کے حوالے ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب آئے گی۔