آیت 51 { وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا ہُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰی رَبِّہِمْ یَنْسِلُوْنَ } ”اور صور پھونکا جائے گا تو وہ یکایک قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے۔“ وہ چار ونا چار ‘ کشاں کشاں اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے کے لیے بھاگے چلے جا رہے ہوں گے۔