سائن ان کریں۔
🚀 ہمارے رمضان چیلنج میں شامل ہوں!
مزيد جانیے
🚀 ہمارے رمضان چیلنج میں شامل ہوں!
مزيد جانیے
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
2:42
عسق ٢
عٓسٓقٓ ٢
عٓسٓقٓ‏
٢
ع س ق۔
تفاسیر
اسباق
تدبرات
جوابات
قیراط
آپ 42:1 سے 42:6 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

اگر آدمي كو لامحدود نگاه حاصل هوجائے تو وه ديكھے گا كه يهاں ايك خدا هے جو سارے زمين وآسمان كا مالك هے۔ اس كي طاقت اتني زبردست هے كه كائنات اس كي هيبت سے گويا پھٹي جارهي هے۔ فرشتے جو براهِ راست خدا كي خدائي سے باخبر هيں وه هر آن خشيت ميں ڈوبے هوئے اس كي حمد وتسبيح كررهے هيں۔ پھر وه ديكھے گا كه خدا اپني قدرت خاص سے انسانوں ميں سے بعض افراد كو چنتا هے اور انھيں بالواسطه انداز ميں اپنا كلام پهنچاتا هے تاكه وه تمام انسانوں كو حقيقتِ واقعه سے باخبر كرديں۔انسان اگرچه ان حقيقتوں كو براهِ راست طورپر نهيں ديكھتا مگر وه عقل كے ذريعه بالواسطه طور پر ان كا ادراك كرسكتا هے۔ يهي آدمي كا اصل امتحان هے ۔ انسان كي يه ذمه داري هے كه وه بصارت سے دكھائي نه دينے والي چيزوں كو بصيرت كي نظر سے ديكھے۔ وه پيغمبروں كے كلام ميں خدا كي آواز سنے اور اس كے آگے اپنے آپ كو جھكا دے ۔ وه ديكھے بغير اس طرح مان لے گويا كه وه اپني آنكھوں سے سب كچھ ديكھ رها هے۔

قيامت كے دن كسي كے لیے يه بات عذر نه بن سكے گي كه اس نے حقيقت كو براهِ راست نه ديكھا تھا۔ كيوں كه موجوده امتحان كي دنيا ميں حقيقت كو براهِ راست دكھانا مطلوب هي نهيں۔ اگراصل پيغام كسي شخص تك پوري طرح پهنچ جائے تو اس كے بعد خدا كے نزديك اس پر حجت قائم هوجاتي هے۔ حقيقت كا دليل كي زبان ميں ظاهر هوجانا هي كافي هےكہ اس كو انكار حق كا مجرم قرار دے كر وه سزا دي جائے جو منكرينِ حق كے لیے مقدر هے۔

He has revealed to you ˹O Prophet˺ the Book in truth, confirming what came before it, as He revealed the Torah and the Gospel
— Dr. Mustafa Khattab, the Clear Quran
Notes placeholders
قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس

آیت الکرسی

سورہ یسین

سورہ الملک

سورہ الرحمان

سورہ الواقعة

سورہ الكهف

سورہ المزمل

سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں